دبئی(این این آئی) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل (آج) اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان انٹر نیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
کا فائنل (آج) اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان انٹر نیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگانیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔ یاد رہے کہ نیوز ی لینڈ ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو 5وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ، دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ورلڈ کپ کا فاتح ہوا وہ پہلی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے 2007،پاکستان نے 2009،انگلینڈ نے 2010،ویسٹ انڈیز 2012 میں پہلا،سری لنکا نے 2014 جبکہ ویسٹ اندیز نے دوسری مرتبہ 2016کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں سے جو بھی جیتا وہ پہلی مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی ۔20 کرکٹ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کریگی۔آئی سی سی مینز ٹی ۔20 کرکٹ ورلڈکپ 2021 کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر 12 سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔