دبئی میں عشرت العباد اور فاروق ستار کے درمیان اہم ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات آگئیں

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اور سربراہ ایم کیوایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹرفاروق ستار کے درمیاں دبئی میں ملاقات ہوئی ہے ،دونوں رہنماں کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں ملکی خصوصا سندھ کی سیاست

پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی اختلافات بھلا کر ایک ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا،شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اپنے تجربے اور سیاسی بصیرت کے ساتھ دیگر سیاسی اکابرین سے بھی رابطہ کیا جائے تاکہ وہ بھی مشترکہ جدوجہد میں شامل ہوسکیں۔ملاقات میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ کراچی وہ قومی کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں، جس کی ملک کو ضرورت ہے۔ ماضی کی تلخ یادوں کو بھول کر قومی اجتماعی مفاد میں آگے بڑھا جائے۔اس موقع پر ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے کہاکہ قوم کو مایوسی سے نکالا جائے گا اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائے، چیلنجزسے نمٹنے کیلئے قومی میثاق برائے استحکام اور تعمیر و ترقی طے کیا جائے۔ملاقات میں ملک کے استحکام اور کراچی کے عوام میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی کے خاتمے کو دونوں رہنمائوں نے ناگزیر قرار دیا۔دونوں رہنمائوں نے کہا کراچی کے عوام میں احساس محرومی تیزی سے بڑھ رہاہے، احساس محرومی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔دونوں رہنمائوں کی جانب سے ملاقات سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…