محمد حفیظ کادورہ بنگلا دیش سے دستبر دار ہونے کا اعلان

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ،ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش شیڈول ہے تاہم سینئر پلیئر محمد حفیظ اس ٹور کیلئے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا

چاہتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ محمد حفیظ نے دورہ بنگلادیش سے دستبرداری سے بورڈ کو آگاہ کردیا،محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوری بعد دبئی سے ہی بنگلہ دیش روانہ ہو گی، تاہم ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں روانگی کے شیڈول میں ردوبدل ممکن ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دبئی سے ہی بنگلہ دیش روانگی کے شیڈول میں تبدیلی قابل غور نہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ٹرافی جیت جانے کی صورت میں روانگی کے شیڈول میں ردوبدل ممکن ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے قومی ٹیم چارٹر طیارے سے پاکستان سے ہوتے ہوئے ڈھاکا جائے۔دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی 15 نومبر کو ڈھاکہ روانگی شیڈول ہے، ٹیم کی روانگی کے پلان میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر کو ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے اور ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…