بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارتی ہے تو بہت سارے سوالات اٹھ جائیں گے: شعیب اختر

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت فائنل میں آئے گا تو دوبارہ پھینٹا لگائیں گے۔ اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا۔ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا

فائنل بھارت سے ہو۔انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا۔اسٹار فاسٹ بولر نے دوران پروگرام اپنی نجی زندگی سے متعلق کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، میری بیگم میری دوست ہے، فون اْس کے پاس ہوتا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو تنازع کی رات ہی چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سرکاری ٹی وی پر اپنی عادت کے برخلاف لڑائی نہیں کی، میری بہن کا میسج آیا کہ اپنی عزت مت گرائو، اٹھ کر چلے جائو۔شعیب اختر نے کہا کہ میری والدہ ضعیف ہوگئی ہیں، اس لیے ان کے سبب شو میں کچھ نہیں کہا، میں نے سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو اسی رات چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ میں بیماری کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کے شو میں نہیں جا پارہا تھا، میری والدہ بھی بیمار ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے نہیں جاسکا تھا۔سابق قومی اسٹار نے کہا کہ مجھے اللّٰہ اور اْس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں، میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…