پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ہماری تیاری وہی ہے، ذہنیت وہی ہے اور ہم عمل کرنا بھی جانتے ہیں،بھارت سے شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا، راشد خان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (آن لائن)افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا۔راشد خان نے بھارت کیخلاف میچ کے بعد

پریس کانفرنس میں کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہمیں بھارت سے شکست سے زیادہ اثر پڑے گا، ہم جانتے ہیں کہ بھارت بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری وہی ہے، ذہنیت وہی ہے اور ہم عمل کرنا بھی جانتے ہیں۔ راشد خان نے نیوزی لینڈ سے میچ کو کوارٹر فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے ہیں تو ہم جانتے ہیں یقیناً ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا رن ریٹ اچھا ہے لہذا ہم سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن سکتے ہیں۔ راشد خان نے کہا کہ اب تک وہ اپنی صلاحیتوں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…