جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کیخلاف جیت پر بہت مزہ آیا،انشاء اللہ اس ٹورنامنٹ میں ہم فاتح ہوں گے، محمد حفیظ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان سے متعلق رائے کو پوری ٹیم نے مل کر تبدیل کیا۔ پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد حفیظ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوکر

خود پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آنے سے قبل لاہور میں ہی ٹیم نے اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرتے ہوئے خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کرلیا تھا۔سینئر کرکٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پہلا میچ ان کے کیریئر کی خوبصورت ترین جیت ہے، اس کے بعد کھلاڑیوں نے مثبت کھیل پیش کیا، کپتان بابر اعظم سے لے کر ٹیم کے ہر بیٹر اور بولر نے مشکل حالات میں چیلنجز کا مقابلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف شاندار اننگز کھیلی، بھارت کے خلاف جیت پر بہت مزہ آیا،بھارت کے خلاف جیتنے کے بعد قومی ٹیم کا اعتماد بڑھا اور جب کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے تو محسوس ہوا کہ ان میں جیت کا جذبہ زیادہ ہے۔محمد حفیظ نے کھلاڑیوں سمیت کوچ اور چیف سلیکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، امید ہے کہ ہم جس مومنٹم اور لگن کے ساتھ کھیلتے ہوئے اس ملک کے لیے عزت کمانا چاہتے ہیں تو اللہ بھی ہماری مدد کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، ہم سب کی کارکردگی بہترین جارہی ہے، انشاء اللہ اس ٹورنامنٹ میں ہم فاتح ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…