بابراعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھیننے پر نظریں جما لیں

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن )بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ بابراعظم کی دسترس میں آگیا، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 2500 رنز مکمل کرنے کیلئے 7 اننگز میں صرف 98 بنانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں تیز ترین 2500 رنز مکمل کرنے کیلئے انھیں 7 اننگز میں صرف 98 بنانے کی ضرورت ہے، بھارتی کپتان نے یہ سنگ میل 68 اننگز میں عبور کیا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 12 ٹیموں سے میچز کھیلتے ہوئے ان میں سے 11 کے خلاف کم از کم ایک ففٹی ضرور بنائی، کپتان ابھی تک صرف سری لنکا کے خلاف 50 کی اننگز نہیں کھیل پائے۔ یاد رہے کہ رواں ورلڈکپ میں بابر اعظم 66 کی اوسط سے 198 رنز بنا کر جوز بٹلر (214) اور محمد رضوان (199) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ 60 ٹی ٹونٹی اننگز میں پاکستانی سٹار نے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔ انھوں نے ابھی تک 60 اننگز میں 2402 رنز جوڑے، بھارتی کپتان نے اتنی ہی اننگز کھیل کر 2167 رنز بنائے تھے، دیگر کامیاب بیٹسمینوں میں ایرون فنچ 1934، محمد شہزاد 1816، برینڈن میک کولم 1814، مارٹن گپٹل 1810 اور کین ولیمسن 1723 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…