پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنیوالا شخص قتل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اویس جوکھیو کے خلاف ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اویس جوکھیو کے خلاف ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ناظم جوکھیو کی لاش گزشتہ روز ملیر میمن گوٹھ

سے برآمد ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ایم پی اے کریم جوکھیو کے سیکریٹری نیاز جوکھیو کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اویس جوکھیو پر پارٹی کارکن ناظم جوکھیو کے قتل کا الزام ہے، اویس جوکھیو پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالکریم کے چھوٹے بھائی ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر میں ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ورثا کی مرضی سے ایف آئی آر درج کرنیکی ہدایت کر دی۔وزیراعلی مرادعلی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ مقتول کے ورثا کو انصاف دلایا جائے اور لواحقین کی مرضی سے مقدمے کا اندراج کیا جائے۔قبل ازیں ملیر جام گوٹھ میں نوجوان کے قتل پر اہلخانہ نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سالارگوٹھ میں گزشتہ روز بااثر افراد تلور پرندیکا شکار کرنے آئے تھے تمام افراد پی پی رہنماجام اویس بجار کے مہمان تھے۔لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ رات کو جام اویس بجار کے گارڈ گھرآئے اور ناظم جوکھیو کو اوطاق لے گئے مقتول کے بھائی نے اوطاق جاکراویس بجارسے معافی مانگی مگراسے رحم نہ آیا، اویس بجارکے گارڈزنے ناظم جوکھیو پر تشدد کیا اور بھائی کو گھربھیج دیا۔لواحقین کا کہنا تھا کہ لاش کی اطلاع میمن گوٹھ تھانے سے موصول ہوئی اور پولیس نے ڈرامائی کارروائی میں 2افراد کو حراست میں لیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…