ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

راشد خان کی بھارت کیخلاف میچ سے قبل افغان عوام سے اہم اپیل

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھارت کیخلاف ہونے والے اہم مقابلے سے پہلے افغان اسپنر راشد خان نے افغان شائقین سے اپیل کی ہے کہ صرف ٹکٹ والے افراد ہی اسٹیڈیم میچ دیکھنے آئیں۔راشد خان نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنی زبان میں شائقین کرکٹ سے مخاطب ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ

میں میچ کو لے کر بہت پرجوش ہوں لیکن گزشتہ ہفتے اسٹیڈیم کے حالات دیکھ کر کافی مایوس ہوا تھا۔افغان کرکٹر نے لکھا کہ اپنے قومی پرچم کو بلند کرنے اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے افغان کرکٹ شائقین کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا اور میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید کر ہی اسٹیڈیم میں آنا ہوگا۔یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران متعدد شائقین ٹکٹ کے بغیر پنڈال میں گُھس گئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ دوسری جانب افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی جیسے چھکے لگانے کے لیے بڑھا ہوا وزن معنی نہیں رکھتا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں محمد شہزاد نے کہا کہ انہیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے لمبے چھکے لگانے کے لیے وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔محمد شہزاد نے کہاکہ اگرچہ ان کا فٹنس سسٹم ویرات کوہلی کی طرح مکمل بہترین نہیں لیکن ان کا کھیل

یقینی طور پر کوہلی کی طرح پرفیکٹ ہے۔افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم فٹنس کا پورا خیال رکھتے ہیں اور کھاتے بھی پورا ہیں، اگر آپ میری فٹنس روٹین کوہلی جیسی چاہتے ہیں تو یہ ناممکن ہے لیکن میرا کھیل ان سے کسی طور کم نہیں۔محمد شہزاد نے کہا کہ جتنا لمبا چھکا کوہلی مارتے ہیں میں ان سے بھی لمبا چھکا مارسکتا ہوں تو مجھے ان کی طرح ڈائٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…