بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور: خاتون کی کار سے 100 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پولیس نے شاہدرہ میں کارروائی کرکے خاتون کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی جس میں سے 90 کلو گرام چرس اور 20 کلو افیون

برآمد کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی میں سوار فرین شرافت نامی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔دوسری جانب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو ہیلپ لائن کالز کا اکتوبر کاریکارڈ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق اکتوبر میں لاہورسمیت پنجاب بھرسے19لاکھ19ہزا865کالز موصول ہوئیں۔ موصول شدہ کالز میں سے 11لاکھ 80ہزار817 کالزغیر متعلقہ تھیں ۔1لاکھ74ہزار726کالزپرپولیس کی مدد فراہم کی گئی۔مختلف معلومات کے حصول کیلئے82ہزار809 کالز موصول ہوئیں ۔ اکتوبر کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 10ہزار 596 کالز پر راہنمائی کی گئی۔لاہورلاسٹ اینڈ فانڈ سینٹرکی مدد سے10 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایا گیا۔لاہورمیں 213موٹرسائیکلز،6 رکشے اور4گاڑیاں تصدیق کے بعدمالکان کے حوالے کی گئیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…