اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ٹی20 ورلڈ کپ میں باؤلرز کی شاندار کارکردگی اور جوز بٹلر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی،آسٹریلین ٹیم مقررہ اوورز میں 125 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی،انگلینڈ نے 12ویں اوور میں باآسانی ہدف تک رسائی حاصل کر لی،جوز بٹلر نے 32 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی،

انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے،کرس ووکس اور ٹائمل ملز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کے کرس جورڈن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دبئی میں کھیلے گئے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو انہیں ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 7 کے اسکور پر ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے۔اسٹیو اسمتھ ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور کرس ووکس کے شاندار کیچ کے سبب ایک رن بنا کر چلتے بنے جبکہ گلین میکسویل آؤٹ ہوئے تو آسٹریلیا کی ٹیم 15 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی۔آسٹریلین ٹیم ابھی ان نقصانات سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ 21 کے مجموعی اسکور پر مارکس اسٹوئنس بغیر کوئی رنز بنائے عادل رشید کی وکٹ بن گئے۔اس مرحلے پر کپتان ایرون فنچ کا ساتھ دینے میتھیو ویڈ آئے اور دونوں نے 30 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی، 51 کے مجموعے پر ویڈ کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔مشکل وقت میں ایشٹن ایگار نے کپتان فنچ کے ہمراہ مزید 47 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن انگلش باؤلرز نے کسی بھی موقع پر آسٹریلین بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ دیا۔ایشٹن ایگار 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ آسٹریلین کپتان فنچ 46 رنز بنانے بعد پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلین ٹیم مقررہ اوورز میں 125 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ کرس ووکس اور ٹائمل ملز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز جیسن روئے اور جوز بٹلر نے ٹیم کو پاور پلے میں 66رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا خصوصاً جوز بٹلر نے جارحانہ

انداز اپنایا۔آسٹریلیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب روئے 22 رنز بنانے کے بعد ایڈم زامپا کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کی جانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا تاہم انگلینڈ کی سنچری سے قبل ڈیوڈ ملان 8 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد انگلینڈ نے 12ویں اوور میں باآسانی

ہدف تک رسائی حاصل کر کے 8وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔جوز بٹلر نے 32 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جونی بیئراسٹو نے 16 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن ایگار اور ایڈم زامپا نے ایکج، ایک وکٹ حاصل کی۔17 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے پر انگلینڈ کے کرس جورڈن کو بہترین کھلاڑی دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…