بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

کرکٹر راشد خان نے معافی مانگ لی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی، کابل (مانیٹرنگ، این این آئی) افغانستان کے معروف کرکٹر راشد خان نے پاکستان سے میچ ہارنے پر معافی مانگ لی، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ

افغانستان میں اور دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ سے گزشتہ روز فتح حاصل نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں، انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تمام لوگوں سے معافی چاہتا ہوں کہ ہم فاتح نہ ہو کر آپ کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں لا سکے،انہوں نے آئندہ ہونے والے میچوں کے لئے دعاؤں کی اپیل کی اور ٹی ٹوئنٹی میں سو وکٹیں لینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ راشد خان 100 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹٰی انٹرنیشنل میں بنگلادیش کے آل راؤنڈر اور لیفٹ آرم اسپنر شکیب الحسن اب تک 117 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،حال ہی میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سری لنکا کے فاسٹ بولر لیستھ ملنگا 107 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹٰی ورلڈکپ کے دوران ہی اپنی 100،100 وکٹیں پوری کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…