اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چارسدہ میں معمولی تکرار پر نوجوان قتل ٗ شہریوں نے ملزم کو گھر سمیت زندہ جلادیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)چارسدہ میں معمولی تکرار پرفائرنگ سے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چارسدہ کے علاقے پلہ ڈھیری میں پیش آیاجہاں ایک شخص نے معمولی تکرار پر نوجوان کو قتل کیا۔واقعے کے بعد مقتول کے اہلخانہ نے شدید احتجاج کیا اور

ملزم کے گھر کو آگ لگادی جس سے ملزم ہلاک ہوگیا اور اس کی والدہ بھی جھلس گئی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں ایک نوجوان کے قتل اور مشتعل مظاہرین کی طرف سے قتل کے ملزم کے گھر کو نذر آتش کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے قتل اور اس کے رد عمل میں پر تشدد واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے پولیس کو امن و امان اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں واقعے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں جن کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اہل علاقہ سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیںگے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…