پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

وفاق کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کے ویژن کو دیمک لگنے لگی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) آزاد کشمیر میں وفاق کی طرح وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو بھی دیمک لگنے لگی ہے ، وزیروں مشیروں اور ورکروں نے من پسند عہدوں پر اشتہار کے بغیرسفارشی تعیناتیاں شروع کر دیں ہیں،وزراء اپنے رشتہ داروں کے لئے موثر عہدوں کے لئے سفارشیں کرنے لگے جبکہ میرٹ کی بالادستی کا نعرہ لگانے والے وزیر اعظم آزا دکشمیر سفارشیوں کے لئے رکاوٹ بن گئے ہیں ،

محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بھی میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے اندر تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کے ویڑن کرپشن سے پاک ملک اور میرٹ کی بالادستی کو پیروں تلے روندتے ہوئے بیوروکریٹس سے من پسند افراد کی اپنا کمشن رکھ کر بدون اشتہارات تقرریاں کروا رہے ہیں جبکہ زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نوکریوں کے لئے سکیل ایک سے گیارہ تک ریٹ بھی مختص کر رکھے ہیں دوسری جانب وزراء بھی اپنے رشتہ داروں اور چہیتے بیوروکریٹس کے تبادلہ جات اور تعیناتیوں کے لئے زور دے رہے ہیں ، ایک معتبر زرائع کے مطابق محکمہ صحت کے اندر مداخلت کرتے ہوئے وزراء اپنے رشتہ دار افسران کو اچھی اور من پسند پوسٹوں پر تبادلے و تعیناتیوں کے لئے زور دے رہے ہیں جبکہ با اثر ہیلتھ افسران نے ایڈہاک بھرتیاں دھڑلے سے شروع کی ہوئی ہیں اور تقرریوں میں ممبران اسمبلی اور وزراء کے فرنٹ مینوں نے اپنا کمیشن بنانے کے لیے اپنی ہی حکومت کے منشور میرٹ کی بالادستی کی پامالی کر رہیہیں زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر صحت عامہ انصر ابدالی کو وزیر قانون و اطلاعات فہیم اختیر ربانی نے اپنے حقیقی برادر نسبتی ڈاکٹر کا نام PPH کے لئے سفارش کی جس پر ڈاکٹر منظور کی پی پی ایچ کے لئے تجویز بھی بنا لی گئی مگر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ڈاکٹر منظور کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ،

واضع رہے پی پی ایچ کے لئے ڈاکٹر ستار موضوع ترین سمجھے جاتے تھے جس وجہ سے ان کو مزکورہ زمہ داری سونپی گئی،زرائع نے بتایا ہے کہ مزکورہ پوسٹ کے لئے وزیر اعظم کے ساتھ وزیر صحت انصر ابدالی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئیں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر پائی جانے والی مبینہ گروپنگ میں شامل ہوئے

دوسری جانب وزیر اطلاعات و قانون کے حقیقی برادر نسبتی ڈاکٹر منظور نے ضلع باغ کے اندر بدون اشتہار ایڈہاک تقرریاں شروع کی ہوئی ہیں جس میں مبینہ طور پر بڑے گھپلے کا انکشاف بھی ہوا ہے ، اور ساتھ ہی باغ ڈرگ انسپکٹر باغ سعد درانی کی ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر باغ کے میڈیکل سٹورز کی چیکنگ متعدد میڈیکل سٹورز سے

ایکسپائری میڈیسن ضبط کرنے پر بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹر منظور اور دیگر افسران نے ڈرگ انسپکٹر کے خلاف محاظ کھولتے ہوئے ایک خاتون کی ایڈہاک تقرری عمل میں لائی ہے ،زرائع کے مطابق فہیم اختر ربانی کے برادر نسبتی ڈاکٹر منظور نے پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ مل ایڈہاک تقرریوں میں جہاں غریبوں کا حق مارنے کی کوشش کی ہے وہیں ضلع کے وزراء کو بھی نظر انداز کیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…