اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادکے دیہی علاقوں میںسردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس غائب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقوں کورال ٹائون ، شریف آباد،بھٹی کالونی ، اور دیگر کورال یونین میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور اٹھارہ سال سے زائد عرصہ سے سرد موسم میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ گرمیوں میں پریشر کم ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث عوام کیلئے ہوٹلوں کے اخراجات برداشت کرنا ناممکن ہوگیا ہے ۔اکتوبر کے مہینے میں گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ ہونا حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کی طرح نئے پاکستان میں بھی گیس کے مسئلہ پر کوئی شنوائی نہیں۔