پیرس (مانیٹرنگ، این این آئی) پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس میں پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سے متعلق پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق حکومت پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر رکھی ہیں، پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ ہیش رفت کی ہے۔فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پیرس میں ہونے والا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس 19 سے 21 اکتوبر تک جاری رہا۔