بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اصل وجہ بتا دی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک کی جانب سے فرانسیسی سفارتکار کو ملک بدر کا مطلب ہوگا کہ پاکستان، یورپی ممالک سے باہر ہوجائیگا،اگر پی ڈی ایم یا کالعدم تحریک نے قانون ہاتھ میں لیا تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری بارے نوٹیفکیشن سے متعلق فواد چوہدری آگاہ کر سکتے ہیں،

عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن جو قابو کریں گے۔جمعرات کو یہاں پولیس لائنز میں پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکار سے ہٹ کر ملک میں مدینہ کی ریاست کے قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں جبکہ فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے سے ہمارے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر مکمل یقین ہے اور اگر کوئی شخص مجھ سے بڑا دعویدار ہے جس نے ختم نبوت کے معاملے پر مجھ سے زیادہ قید کاٹی ہے تو مجھے بتائے میں گھر جا کر اس کو مبارک باد دوں گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس قدر اپوزیشن جماعتوں کو میڈیا کی توجہ حاصل ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوری اور سیاسی آزادیاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور کالعدم تحریک کا حوالہ دے کر کہا کہ جب انہوں نے قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا وہ اپنا جمہوری حق استعمال کرسکتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم یا کالعدم تحریک نے قانون ہاتھ میں لیا تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)کے تقرر کے نوٹی فکیشن سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ

اس بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ہی آگاہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر میں جلسے کا کہا تھا لیکن عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن جو قابو کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز راولپنڈی کا احتجاج بتارہا تھاا سکون ڈاٹ کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی نظر دنیا کے مسائل پر ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ آئی ایم ایف سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…