علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو ٗ فوجی کی بیوہ کی مودی پر تنقید

21  اکتوبر‬‮  2021

سری نگر(این این آئی) بھارتی فوجی کی بیوہ حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئیں اور کہا ہے کہ وزیروں کی اولادوں کو ایک مرتبہ ضرور سرحد پربھیجیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس

میں پونچھ سیکٹر میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ وہ بھارت سرکار سے کہنا چاہتی ہے کہ روز ہمارے نوجوان مرتے ہیں تو اگر وہ علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو۔بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ پھر ہمارے جوان مریں گے تو میڈیا والے کوریج کے لیے پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار تو کچھ بھی نہیں کرتی ہے اور میڈیا والے بھی دو دن آجاتے ہیں تاہم تیسرے دن کوئی بھی نہیں پوچھتا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اور اگر وہ علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو۔انہوں نے مودی سرکار کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیروں کی اولادیں تو سرحد پر نہیں جاتی ہیں لیکن ایک بار ان کی اولادوں کو ضرور بارڈر پر بھیجنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…