پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بجلی مفت، پٹرول مفت، گیس مفت اور رہائش گاہیں مفت رکھنے والے نالائق وزیر، مشیر کہتے ہیں پاکستان میں پٹرول بہت سستا ہے، پٹرول کی قیمت دوبارہ 70 روپے پر لانے کا مطالبہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں۔ حکومت کی غریب مار پالیسیاں مسترد کرتے ہیں۔

حکومت پٹرول کی قیمت دوبارہ 70روپے پر لائے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کے ظالمانہ اضافے کے خلافے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ بے روزگای اور مہنگائی کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور اور مزدور مررہے ہیں۔حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ حکومت بے تحاشا مہنگائی اور ٹیکسوں کے ذریعے غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔ نالائق وزیروں، مشیروں کو خوش کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔ان کے لو گوں کی بجلی مفت، پٹرول مفت، گیس مفت، رہائش گاہیں مفت اس لئے یہ مثالیں دیتے ہیں کہ دوسرے ملکوں سے پاکستان میں پٹرول تو بہت سستا ہے۔جب تک ملک کا قرضہ نہیں اتر جاتا،وزیر وں، مشیروں کو دی جانے والی مراعات ختم اور ان کی تنخواہیں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے فرمان کے مطابق مزدور کے برابر کر دی جائیں۔گارنٹی دیتا ہوں مہنگائی ختم ہو جائے گی۔عوامی رکشہ یونین کل 17اکتوبر 2021ء بروز اتوار صبح 11.30بجے ٹھوکر نیاز بیاگ چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…