بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سڑک کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے معاملے پر تحریک انصاف کے ایم پی اے اور وفاقی وزیر میں اختلافات شدید

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت (این این آئی)لکی مروت میں سڑک کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے معاملے پر تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ہشام انعام اللہ خان کی جانب سے

چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع لکی مروت میں پیزو سے شیخ بدین تک روڈ کی منظوری ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کا افتتاح علی امین گنڈا پور کررہے ہیں۔خط میں کہاگیا کہ علی امین میرے سیاسی معاملات میں پہلے بھی مداخلت کرچکے ہیں اگر انہوں نے منصوبے کا افتتاح کیا تو علاقے میں جانی اور مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے جس کے ذمہ دارعلی امیں گنڈاپور ہوں گے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پورکو اشتعال انگیز اقدامات سے نہ روکا گیا تو امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے جب کہ لکی مروت کے عوام بھی وفاقی وزیر کے اقدامات اور غیر مناسب رویے سے نالاں ہیں۔خط میں یہ امید بھی ظاہر کی گئی کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اورتحریک انصاف حکومت کے نمائندے ان کے ساتھ مل کر اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…