لاہور (آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر میں کرونا ویکسینیشن کے ریکارڈ میں جعلی انٹریوں کے انکشاف کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے لئے بنائی گئی ٹاسک فورس نے صوبے بھر میں کرونا ویکسینیشن کی جعلی انٹریوں کے
87 کیسز کا سراغ لگا لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کیسز میں سے 27 کیسز کا تعلق لاہور سے ہے جس کے بعد لاہور کرونا ویکسینیشن کی جعلی انٹریوں کے حوالے سے پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے اس گھنائونے کام میں ملوث اب تک 23 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کرونا ویکسینیشن کے ریکارڈ میں جعلی انٹریوں کے حوالے سے پنجاب حکومت اس وقت متحرک ہوئی جب لاہور کے ایک مقامی ویکسینیشن مرکز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی کرونا ویکسینیشن کی جعلی انٹری کی گئی تھی۔