بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

گوجرہ موٹر وے پر کار میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرہ ( این این آئی) موٹروے ایم 4 پر 2 ملزمان کی خاتون ملزمہ کی مدد سے 18 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق گارڈن ٹاؤن کی رہائشی ارم کو بوتیک پر

نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا گیاتھا۔ گوجرہ سے تین کارسوار ملزمان حماد، رحمان اور لائبہ نے لڑکی کو انٹرویو کا کہہ کر کار میں بیٹھایا اور گوجرہ سے فیصل آباد موٹروے ایم فور پر پستول دیکھا کر لڑکی سے دونوں ملزمان نے دو دو بار زیادتی کی۔ زیادتی کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج کے قریب اتار کر فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے متاثرہ لڑکی کامیڈیکل کروا لیا گیا جبکہ ڈی این اے بھی کروایا جائے گاـپولیس زرائع کے مطابق ایک ملزم حماد احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہےـدوسری جانب ڈی ایس پی وقار احمد نے کہا کہ لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کے 3 ملزمان ہیں جو گاڑی پر آئے تھے، گاڑی میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی تھی جس نے متاثرہ لڑکی کو میسج کیا تھا، لڑکی نے ملزمان کے نام اور گاڑی کا نمبر بھی نہیں بتایا ہے۔ڈی ایس پی نے کہا کہ جیوفینسنگ کرائی جارہی ہے، ایک دو دن میں مزید ملزمان کو گرفتار کرلیں گے، ملزمان لڑکی کو فیصل آباد کے کسی بوتیک میں نوکری کا کہہ کر لے گئے تھے۔ڈی ایس پی میاں وقار احمد نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرا کر ڈی این اے کیلئے نمونے لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…