نئی دہلی(آن لائن) بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے اپنی کروڑوں کے اثاثوں کی وصیت کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اداکار امیتابھ بچن نے اپنی زندگی میں ہی اپنی وصیت تیار کر لی جس میں اثاثوں کی تقسیم کر دی۔ بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی وصیت کے مطابق ان کے دونوں بچوں کو جائیداد میں برابر کا حصہ ملے گا جس میں ان کی بیٹی شویتا بچن نندا اور ابھیشک بچن کو فی کس ایک ہزار 500 کروڑ روپے ملیں گے۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں اور ان کی کمائی کا بڑا حصہ برانڈز کی تشہیر کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ امیتابھ بچن ایک برانڈ کی انڈورسمنٹ کے 6 سے 7 کروڑ روپے لیتے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان کے والد اور بالی وڈ کے مشہور لکھاری سلیم خان نے امیتابھ بچن کو ریٹائر ہونے کا مشوری دے دیا۔ سلیم خان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، انہوں نے اپنی زندگی میں وہ سب حاصل کرلیا ہے جو انہیں کرنا چاہیے تھا اور اب انہیں زندگی کے چند سال خود کو بھی دینے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن نے پیشہ ورانہ طور پر شاندار اننگز کھیلیں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا لہذا اب انہیں اس دوڑ سے خود کو باہر کردینا چاہیے اور ریٹائر ہوجانا چاہیے۔