لاہور(این این آئی)مقامی عدالت نے خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس میں ریمبو سمیت آٹھ ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالیکر دیا۔مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے ریمبو سمیت دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کی عدالت میں پیش کیا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ یہ ہای پروفال معاملہ ہے جس کی بازگشت پوری دنیا میں سنی گئی، مختلف ویڈیوز اور دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں، تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کہ وہ ہمیشہ ٹک ٹاکر کے ساتھ رہے، ویڈیوز موجود ہیں کہ ریمبو سمیت ملزمان نے ٹک ٹاکرکی جان بچائی۔ لہذا جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاے۔عدالت نے سماعت کے بعد ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔