جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہم جن کے امتی ہیں وہ تو پیٹ پر پتھر باندھتے تھے، کیا ہم اتنی قربانی بھی نہیں دے سکتے کہ اگر چائے میں چینی کم ڈال لیں؟ علی امین گنڈا پور

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے امورکشمیرعلی امین گنڈا پور نے عوام کو مہنگائی سے بچنے کیلئے انوکھا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں،روٹی کے100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کھائیں،

چائے میں چینی کے100 دانوں میں سے 9 دانے کم ڈالیں، 9 فیصد مہنگائی کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جن کے امتی ہیں وہ تو پیٹ پر پتھر باندھتے تھے، آج ہم کہتے ہیں کہ چینی مہنگی ہو گئی ہے کیا ہم اتنی قربانی بھی نہیں دے سکتے کہ اگر چائے میں چینی کم ڈال لیں۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، چینی بہت مہنگی ہے، عوام کو چاہیے روٹی اور چینی کم استعمال کریں۔ روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کردیں، اگرچائے میں چینی کے سو دانے ڈالتے ہیں تو نو دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے سے لے کر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔پاکستان میں 9 فیصد مہنگائی کچھ نہیں ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے عوام کے اربوں ڈالرز لوٹے جس کہ وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے،عمران خان قرضوں کے پیسے سے مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…