منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر، تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت کا فیصلہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) حکومت نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نینشل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلاؤ کم ہو گیا ہے۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ 50فیصد حاضری کی شرط ختم کر دی گئی،

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پیر سے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کلاسز کی اجازت ہوگی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے ڈیٹا کے پیش نظر پیر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کلاسیں شروع کرنے کی اجازت کا فیصلہ کورونا بیماری کے پھیلاؤ میں کمی اور سکولوں میں ویکسی نیشن کے پروگرام کے آغاز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے خطرات موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتے جارہے ہیں،انفارمیشن کی ترسیل اور کوارڈینیشن میں بہتری لانے سے قدرتی آفات کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے گا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر ریزیلئنس کی جانب سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ قدرتی آفات کے خطرات موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتے جارہے ہیں، قومی منصوبہ بندی میں اس کی شمولیت ناگزیر ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اگلے 10سال میں بجلی پیداواری منصوبہ میں قابل تجدید توانائی پر توجہ دی گئی ہے، وزیر اعظم کا 10ارب درختوں کا منصوبہ بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کیلئے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ این ڈی ایم اے فعال اور متحرک ادارہ ہے، پی ڈی ایم اے کو بھی فعال بنانا ہے، انفارمیشن کی ترسیل اور کوارڈینیشن

میں بہتری لانے سے قدرتی آفات کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے گا۔ اسد عمر نے کہاکہ کورونا وباء کے دوران وفاق اور صوبوں کے درمیان ربط کی مثال قائم کی، ہم نے دنیا سے سیکھنا ہے، ان کے ساتھ مل کر چلنا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ فیصلہ ہمیشہ مقامی حالات اور اداروں کی صلاحیت کو سامنے رکھ کر کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…