ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کیمسٹری کا نوبیل انعام امریکی و جرمن سائنس دانوں کے نام

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(این این آئی )دنیا کا اعلی ترین انعام دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے سال 2021 کا کیمیکل کا نوبیل انعام امریکی اور جرمن سائنس دان کو دینے کا اعلان کردیا۔نوبیل پرائز کی ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے سائنس دان ڈاکٹر ڈیوڈ میک ملن

اور جرمنی کے ماہر بینجمن لسٹ نے نامیاتی کیمیا سے متعلق اہم دریافتیں کیں اور دونوں ماہرین کی کاوشوں سے کیمسٹری کے مالیکیول بنانے کے آسان طریقے دریافت ہوئے، جس بنا پر انہیں نوبیل انعام دیا جا رہا ہے۔دونوں ماہرین کی جانب سے مالیکیول بنانے کے آسان طریقے دریافت کرنے سے کیمسٹری کے شعبے میں مختلف کاربانوں کا ایک ساتھ تجربہ کرنے میں بھی مدد ملی۔نوبیل پرائز کی رقم دونوں سائنس دانوں میں برابر تقسیم کی جائے گی اور انہیں رواں برس دسمبر میں انعام سے نوازا جائے گا۔سال 2020 کا کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس سے تعلق رکھنے والی ایمانوئیل کارپنٹر اور امریکا سے تعلق رکھنے والی جینیفر ڈوڈنا کو دیا گیا تھا۔کیمسٹری کا نوبیل انعام 1901 سے دیا جارہا ہے اور اس سال 112 واں موقع تھا اور پچھے سال ہلی بار 2 خواتین کو اعلی ترین ایوارڈ دیا گیا تھا، اب تک صرف 5 خواتین کو کیمسٹری کے نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…