منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

”پاکستان جانے کیلئے بے چین ہوں” سونم کپور کی پاکستانیوں سے محبت سامنے آگئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(یوا ین پی) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور پاکستان جانے کے لیے بے چین ہیں۔اداکار انیل کپور کی صاحبزادی اداکارہ سونم کپور کی پاکستانیوں سے محبت سامنے آگئی۔ حال ہی میں انسٹاگرام کے نئے فیچر کو استعمال

کرتے ہوئے سونم کپور نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے کافی دلچسپ جوابات دئیے۔ ایک مداح کی جانب سے سونم سے سوال پوچھا گیا کیا آپ مسلمانوں سے محبت کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں سونم نے کہا”میں تمام عقائد کے لوگوں سے پیار کرتی ہوں اور میرا مذہب بھی مجھے یہی سکھاتا ہے۔”ایک اور پرستار نے سونم سے ان کے پاکستانی مداحوں کے حوالے سے سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنے پاکستانی فالوورز سے محبت کرتی ہیں جس پر سونم نے کہا ”میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں، اور پاکستان جانے کے لیے بے چین ہوں۔”سونم کپور کے والد انیل کپور کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے، ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں میرے آباؤاجداد کا گھر ہے،مجھے جب بھی موقع ملا پاکستان ضرور جاؤں گا۔واضح رہے کہ سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان کی بہت اچھی دوست ہیں اور ان سے بے حد متاثر ہیں جب کہ فواد خان کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا سہرہ بھی سونم کے سر ہی جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…