جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،نوازشریف پاکستان آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ، صرف گند ہی کرینگے ،اپوزیشن جب چاہیے حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے ، میڈیا اسے پوری آزادی کے ساتھ نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ میڈیا کی آزاد دنیامیں کہیں نہیں ملتی،

نیکٹا کیلئے مختلف اداروں اور بیوروکریسی سے لوگ شامل کئے گئے ،ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں،سقوطِ کابل کے بعد پاکستان کو خطے میں ایک نئی جگہ ملی ہے،تین چار گروپس نے ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی ہے،ہماری کوشش ہے معاملات احسن طریقے سے حل ہوں اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمارے اداروں اور فوج کی صلاحیت بھرپور جواب دیگی۔میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ یہ صرف ’سیاسی گند‘ ہی کریں گے۔انہوں نے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جب چاہیے حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے اور میڈیا اسے پوری آزادی کے ساتھ نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ میڈیا کی آزاد دنیامیں کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جدید خطوط پر استور کررہے ہیں، جب سے یہ اتھارٹی فعال ہوئی ہے ہمارے پاس پاکستان میں داخل ہونے والے پاسپورٹ ہولڈرز کی معلومات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل جتنے بھی غیرملکی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے، ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں غیرملکی پاسپورٹ ہولڈرز لاپتا ہیں اس لیے انہیں ایمنسٹی دی جارہی ہے تاکہ وہ 30 اکتوبر سے پہلے درخواست دیں اور اپنے ملک روانہ ہوجائیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ نیکٹا کے لیے مختلف اداروں اور بیوروکریسی سے لوگ شامل کئے گئے

لیکن ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سقوطِ کابل کے بعد پاکستان کو خطے میں ایک نئی جگہ مل رہی ہے، خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہوگیا ہے اس لیے نیکٹا کو فعال اور موثر بنانے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے سیاسی

مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ یہ صرف سیاسی گند‘ ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیاسی گند سے زیادہ نقصان ان کی پارٹی کو ہی ہوگا۔ایک مرتبہ پھر انہوں نے زور دیا کہ میرے پاس کالعدم تنظیم پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے کہ ان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ٹی ٹی پی کے لوگ آئین پاکستان کی حرمت کا

پاسداری کرنے کا عزم کرتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی حرج ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات ہیں کہ تین چار گروپس نے کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے، ہماری کوشش ہے کہ معاملات احسن طریقے سے حل ہوں لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمارے اداروں اور فوج کی صلاحیت بھرپور جواب دے گی۔مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح میں ہے کہ آٹا، دال، چینی اور گھی سمیت اہم چار ادویات کی قیمتوں کو آئندہ چند روز میں کنٹرول کرلی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…