جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو ہوشربا اضافہ ٗ انڈے بھی مہنگے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کے رجحان جاری ہے ۔ برائلر گوشت کی قیمت مزید 21روپے اضافے سے349روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت15روپے اضافے سے241روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے171روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔یاد رہے کہ برائلر گوشت کی قیمت میں چار روز میں 50روپے

فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 65 پیسے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ اضافہ عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کے حصول کیلئے عوام پر بوجھ ڈالنے کے معاہدے کا حصہ ہے ،اس اقدام سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے طبقات کی جیبوں سے 90ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اشرف بھٹی اور سیکرٹری جنرل محبوب علی سرکی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ایک بھی ایسا دن نہیں آیا جبکہ عوام نے سکھ کا سانس لیا ہو ، بجلی گیس ،پیٹرولیم مصنوعات ، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور اس کے باوجود حکومت سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں1روپے65پیسے اضافہ نا قابل قبول ہے ، اس سے کمرشل استعمال کی بجلی مزید مہنگی ہو جائے گی جس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اس طرح کے اقدامات سے عوام سمیت تمام طبقات کو خود سڑکوں پر آنے کی دعوت دے رہی ہے او راگر ایسا ہوا تو حکومت حالات کو کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…