پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران اور انکی کابینہ کرپٹ ترین،ان کا احتسا ب ضرور ہوگا، نواز شریف پھٹ پڑے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہاہے کہ عمران خان کی کابینہ میں ان سمیت سب کرپٹ ترین لوگ بیٹھے ہیں ، اب ان کا احتسا ب ہوگا،برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے شہباز خاندان کو کلین چٹ ملنا تفتیشی اداروں اور عمران خان کے منہ پرزور دار تھپڑہے، عمران خان کیلئے اس سے زیادہ بے عزتی کا مقام کوئی نہیں ہوگا ،، اللہ تعالیٰ نے

ہمیں براڈ شیٹ کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں بھی سرخرو کیا۔ وہ یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے حالات دیکھ لیں آپ ایک غریب آدمی رو کرکہتا ہے کہ میں اپنے بچوں کو سوکھی روٹی پانی میں نمک ڈال کر کھلاتا ہوں ،میرے پاس سالن کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔اندازہ کریں کہ جہاں ملک کے اندر یہ حالات ہیں ایک شخص جو نعرہ لگا کر آیا کہ نیا پاکستان اس نے تو پرانے سے بھی بدتر کر دیا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا براڈ شیٹ میں حکومت پاکستان ،عمران خان کو اور نیب کو بری طرح سے شکست ہوئی اور وہ بھی ایک بہت بڑا تھپڑ رسید کیا نیب کے منہ پر اور عمران خان کے منہ پر، وہ بھی اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا، یہ ہمارے اثاثے ڈھونڈنے نکلے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی اثاثہ نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تھا ہی کچھ نہیں تو ملنا کیا تھا ،الٹا انہوں نے ہمیں لاکھوں روپے دے کر اپنی جان چھڑائی جو آپ کے اخراجات ہیں، آپ اس سے پورے کر لیں کیونکہ کیس میں اخراجات ہوتے ہیں ۔ کہاں گیا احتساب اب ان کا احتساب ہوگا اور پوری دنیا ان کا احتساب دیکھے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…