اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

2022 میں ڈالر 180 روپے تک پہنچ جائے گا، فِچ ریٹنگزکا دعویٰ

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فِچ ریٹنگز نے پاکستانی روپے کے لیے اس سال اور آئندہ سالوں میں مختلف عوامل کی وجہ سے اپنی پیش گوئی پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2022 میں 165 کی سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں 180 کی اوسط شرح کا تخمینہ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی درجہ بندی کی تین بڑی ایجنسیوں میں سے ایک نیو یارک میں قائم ایجنسی کی پیش گوئی،

اس سال روپے کی اوسط شرح کے لیے اب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 164 روپے ہے جو اس سے قبل پہلے 158 روپے تھی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل اسٹاک مارکیٹ تقریباً 3 فیصد گر گیا تھا جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 170.27 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی تھی،اس کی وجہ سرمایہ کاروں کے امریکی سینیٹ کے بل سے خوف کو بتایا گیا تھا جو افغان طالبان پر پابندیاں لگانے کے لیے ہے اور جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں۔روپے جسے ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا گیا ہے، لگتا ہے کہ اس نے تیزی کے ساتھ امریکی ڈالر کے لیے میدان کھول دیا ہے تاکہ اسے بغیر چیک کیے آگے بڑھایا جا سکے اور مقامی کرنسی کی باقی قدر کو ختم کیا جا سکے۔مقامی مارکیٹ میں کرنسی تیزی سے قوتِ خرید کھو رہی ہے جس سے ہونے والی مہنگائی نے عام لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے کا ہو گیا تھا، پھر یہ کم ہونا شروع ہوا اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا تاہم اس میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا اور جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پہلے اشارہ کیا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کے متوقع خسارے کی وجہ سے موجودہ مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ سکتی ہے۔

اب 2022 کے اپنے تخمینوں میں فِچ ریٹنگز نے 165 روپے کی سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں 180 کی اوسط شرح کی توقع پیش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ کرنسی کے مزید کمزور ہونے کی ہماری توقع پاکستان کی بگڑتی ہوئی تجارت کی شرائط، سخت امریکی مالیاتی پالیسی، پاکستان سے باہر اور افغانستان میں امریکی ڈالر کے بہاؤ پر مبنی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے روپے ڈالر کی مسلسل مانگ سے متاثر ہوا ہے جبکہ افغان صورت حال پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…