بہاولنگر (این این آئی) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سرمایہ کار سرمایہ کاری سے کترانے لگے پاکستانی کرنسی میں مسلسل کمی کے باعث عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے ڈالر مہنگا ہونے سے تیل‘ گیس‘ بجلی مہنگی ہوگی جبکہ روزہ مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا اور مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے آنیوالے دنوں میں مزید مہنگائی عوام کیلئے مشکلات پیدا کریگی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح ڈالر اوپر جارہا ہے اور آئندہ چند ماہ میں خدشہ ہے کہ ڈالر 200 روپے کا نہ ہوجائے۔