اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں محکمہ سندھ میں تقرریوں سے متعلق سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس یحییٰ ٰآفریدی نے ازخود نوٹس کے اختیارات کے استعمال پر سوال اٹھا دئیے اور ازخود نوٹس کا مقدمہ سننے سے انکار کر دیا ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ سپریم کورٹ کو عوامی مفاد،بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں
پر اختیار استعمال کرنا چاہیے،میرا موقف ہے جب تک طریقہ کار طے نہ ہو یہ اختیار استعمال کرنا مناسب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ از خود نوٹس میں بینچ کی تشکیل کیا ہوگی، ازخود نوٹس میں بینچ کس طرح تشکیل پائے گا۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیا بینچ بنانے کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔