ہم طالبان کی کوئی عسکری مدد نہیں کررہے ہیں یہ الزام بکواس ہے،ہم سرینڈر نہیں کریں گے،پاکستان کا امریکہ کو واضح پیغام

29  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے اور بہت سارے امتحان ہوسکتے ہیں ،ہم سرینڈر نہیں کریں گے، ہم طالبان کی کوئی عسکری مدد نہیں کررہے ہیں یہ الزام بکواس ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، ساری دنیا طورخم اور چمن بارڈر پر کیے گئے انتظامات کی تعریف کررہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی بڑی فوج نہیں جتنی ٹیم کو ہم نے سیکیورٹی دی تھی، نیوزی لینڈ ٹیم کے واپس جانے میں بھارت کا ہاتھ ہے، نیوزی لینڈ کے معاملے پر بھارت نے غلط خبریں پھیلائیں، بھارت کو جس انداز میں ناکامی ہوئی ہے ان کا چہرا بے نقاب ہوگیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم کرکٹ کے شوقین ہیں پر ہم اس کے لیے مرے بھی نہیں جارہے، ایسا نہیں ہے کہ کرکٹ نہیں ہوئی تو کوئی ہم نے دن کی روٹی نہیں کھائی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سلیمان شہباز کو کلین چٹ ملی ہے تو وطن واپس آئیں، شہباز شریف اور ان کے نصیب میں دھکے ہیں، ن سے ش ہی نہیں م بھی نکلے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کا ساتھ دیا جائے، افغانستان کے لیے بارڈر پر خصوصی اقدامات کیے ہیں، افغانستان کے لیے بارڈر پر خصوصی اقدامات 30 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اب انٹرنیشنل سیاست میں داخل ہوچکا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے جھوٹ نہیں بولتا، چار غذائی اجناس اور ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان شفاف انتخابات کے خواہش مند ہیں، دھاندلی ختم کرنے کے لیے ووٹنگ مشین استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعظم نے اراکین قومی اسمبلی کو حلقوں میں جانے کی ہدایت کردی ہے۔شیخ رشید احمد نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ

چاربنیادی دواؤں پر سبسڈی کی ضرورت ہے، اشیائے ضروریہ آٹا، چینی، دالوں اورگھی پر جلد سبسڈی دلوائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سلیمان شہبازکو کلین چٹ مل گئی تو وہ اپنے تایا نوازشریف کو ساتھ لے کر پاکستان آجائیں۔نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی بڑی فوج نہیں جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی، اگر وہ چلے گئے تو ہم مرے نہیں جارہے، ہم نے اْس روز دوپہر کا کھانا بھی نہیں چھوڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…