جمعرات‬‮ ، 06 جون‬‮ 2024 

مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، ڈالر عام مارکیٹ میں 172 روپے کی حد کو چھو گیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2021

بہاولنگر(این این آئی) ڈالر عام مارکیٹ میں 172 روپے کی حد کو چھو گیا ہے مگر عوام نے گھبرانا نہیں مہنگائی کا طوفان آنیوالا ہے جس کیلئے قوم کو تیار رہنا ہوگا مافیا کی اس لڑائی میں عوام رْل گئے ہیں مہنگائی ہر گزرتے دن کیساتھ عوام کیلئے عذاب بنتی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم اور کابینہ عوام کے نہیں بلکہ مافیاز کے تحفظ میں لگے ہیں

ہر روز روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی قیمتیں اس تیزی سے بڑھ رہی ہیں کہ عوام کیلئے مہنگائی کے طوفان میں اب سنبھلنا ممکن نہیں آرہا موجودہ حالات میں خود پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی عوام کا سامنا کرنے سے کترانے لگے ہیں جس کی بڑی وجہ مافیاز کی جانب سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر172روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدر کا سلسلہ جاری ہے بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.95روپے سے بڑھ کر170.60روپے اور قیمت فروخت170روپے سے بڑھ کر170.70روپے ہو گئی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 171.20روپے سے بڑھ کر171.60روپے اور قیمت فروخت171.60روپے سے بڑھ کر172روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر قیمت خرید 199.50روپے اور قیمت فروخت201روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1.80روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233.50روپے سے گھٹ کر232روپے اور قیمت فروخت235.80روپے سے گھٹ کر234روپے پر آ گئی ۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…