جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ہمیشہ کوشش رہی کہ جو مجھے آتا ہے وہ دوسرے کھلاڑیوں کو دے دوں، محمد حفیظ

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کوشش رہی کہ جو مجھے آتا ہے وہ دوسرے کھلاڑیوں کو دے دوں۔ایک انٹرویومیں محمد حفیظ

سے سوال پوچھا گیاکہ رضوان اپنی کامیابی میں آپ کا ذکر کرتے ہیں، کیا صرف رضوان کو ہی وہ گْر سکھانا تھا، باقی بلے بازوں کو حفیظ نے گْر نہیں سکھانا؟۔محمد حفیظ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 2003 میں جب کیریئر شروع کیا تو اْس وقت کچھ اور ضروریات تھیں، وقت کے ساتھ ساتھ کھیل تبدیل ہوا تو میں نے بھی اپنی گیم کو تبدیل کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے محمد رضوان، حیدر علی، افتخار ، خوش دل شاہ، عبداللہ شفیق (جنہوں نے صرف دو میچز کھیلے) کے ساتھ گزشتہ دو سال ڈریسنگ روم شیئر کیا، میں نے فخر زمان کے ساتھ بھی کام کیا، ہمیشہ کوشش رہی کہ جو مجھے آتا ہے وہ دوسرے کھلاڑیوں کو دے دوں تاکہ وہ استفادہ کرسکیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ ’ان 6 کھلاڑیوں نے مجھے ہمیشہ عزت دی، ہم نے آپس میں بہت سارے سیشنز کیے، مجھے خوشی ہے کہ محمد رضوان کامیاب ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…