اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں مقیم خرم محمود کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خرم محمود کی رحلت کا سن کر نہایت رنجیدہ ہوں۔ اتوار کو اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خرم محمود ایک کامیاب تاجر اور تحریک انصاف کے بیلوث سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔