کراچی( آن لائن) محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں سمندر طوفان ’گلاب‘ میرب کی جانب بڑھا ہے
اور اس وقت کراچی سے 2200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔گلاب کی سمت مسلسل مغرب کی جانب ہے اور اتوار کی شام کو بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور اڑیسہ سے گزرے گا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس طوفان سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔