ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اہم عرب ملک میں خواتین کے اسمارٹ فون اور میک اپ کے استعمال پر پابندی عائد

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا(این این آئی)حوثی باغیوں نے یمن کے ایک صوبے میں خواتین کے اسمارٹ فون اور میک اپ پاؤڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں دارالحکومت صنعا کے ضلع حشیش کے گاؤں

غضران میں شیوخ سے دستخط لیے گئے عہد نامے کی تصاویر ٹوئٹر پر زیر گردش ہیں۔گاؤں کے شیوخ کے دستخط شدہ عہد نامے کے مطابق خواتین کے این جی اوز کے ساتھ کام کرنے، ٹچ اسمارٹ موبائل اور میک اپ کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی اور جو کوئی اپنی بیوی کو مذکورہ موبائل فون دے گا اس پر 2 لاکھ یمنی ریال اور ایک عدد گائے کا جرمانہ عائد ہو گا۔ عہد نامے میں ان اشیاء کے استعمال کو اسلام کو کمزور کرنے اور معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے اور معاشرے کو ان خرابیوں سے دور رکھنے کے لیے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔دستخط شدہ دستاویز میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خواتین خاص طور پر کنواری لڑکیوں کو شادی کی تقریبات میں میک اپ کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، نہ ہی خواتین ٹیکسی میں محرم کے بغیر سوار ہوں گی۔ دستاویز کی ایک شق میں جنسی بلیک میلنگ کو روکنے کے لیے لڑکیوں کا فلاحی تنظیموں کے ساتھ کام کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل دستاویز پر گاؤں کے شیوخ اور عمائدین کے علاوہ علاقے میں حوثی ملیشیا کے نگراں ذمے داران کے دستخط بھی موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…