جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

مسنگ پرسن فہرست میں شامل لاپتہ نوجوان پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کلفٹن سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کا پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے شاہ رسول کالونی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کے کیس کی تحقیقات کیں تو اس میں انکشاف سامنے آیا کہ نوجوان کو

پولیس اہلکاروں نے قتل کردیاہے۔پولیس حکام کے مطابق 12 اگست 2020 کو لاپتہ ہونے والے 19 سالہ نوجوان علی رضا کے قتل میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ایس ایس پی سائوتھ زبیر نذیر کے مطابق علی رضا کو اغوا کرکے حب ساکران لے جاکر قتل کیا گیا، مقتول کا نام ہائی کورٹ کی مسنگ پرسن لسٹ میں بھی شامل تھا، پولیس نے تکنیکی بنیادوں اور دیگر شواہد کی بنا پر کیس حل کیا۔ایس ایس پی کے مطابق تفتیش کے دوران مقتول کے موبائل ریکارڈ سے نوید شہزاد نامی شخص کا نمبر ملا، جب اس کی لوکیشن چیک کی تو یہ نمبر وہاں ٹریس ہوا جہاں علی رضا کا موبائل آخری بار بند ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے پہلے نوید شہزاد کو پنڈی گھیپ اٹک پنجاب سے گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے 2 پولیس اہلکاروں سے مل کر قتل کا اعتراف کیا، جس کی نشاندہی پر کانسٹیبل اسد اور اورنگزیب کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے علی رضا کو بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں واقع علاقے شاہ رسول کالونی سے اغوا کیا اور اسے حب کے قریب ساکران روڈ پر لے کر پہنچے، جہاں دونوں اہلکاروں نے جھاڑیوں میں لے جاکر نوجوان کو قتل کیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ نوجوان کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، پولیس تینوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…