پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے،پیپلزپارٹی کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے،انٹرنیشنل ٹیموں کولانے میں وفاق کواپنی خدمات دینے کیلئے حاضر ہیں،

پیپلزپارٹی کا ملکی مفادات کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے، انٹرنیشنل ٹیموں کولانے میں وفاق کواپنی خدمات دینے کیلئے حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی بات ہو تو سیاست ایک طرف رکھتے ہیں، بلاول بھٹوبھی کہتے ہیں ملک کے مفادکیلئے وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مارچ سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں، ہم نے اس حوالے سے اپنی تیاری شروع کردی ہے کراچی کے لیے اعلان کردہ 1100 ارب روپے صرف باتوں کی حد تک ہیں، صرف اعلانات نہیں ان پر عمل بھی ہوناچاہیے‘۔انہوں نے حلیم عادل شیخ کو دعا بھٹو سے شادی اور بیٹے کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں شادی کی بات چھپانی نہیں چاہیے تھی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…