اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عثمان بزدار کیخلاف کسی مہم کا حصہ بنیں گے نہ ہی انکے خلاف عدم اعتماد لائیں گے ٗن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف کسی مہم کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی انکے خلاف عدم اعتماد لائیں گے،اپوزیشن جماعتوں سے ملکر پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے ایسی تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری قیصر عرفات چیمہ کے ہمراہ اپنے فارم ہائوس پر میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کی کارکردگی صفر ہے پنجاب لاقانونیت کی دترین تصویر بنا ہوا ہے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے گڈ گورننس کا فقدان ہے ،تھانوں سرکاری دفاتر میں عوام کو زلیل کیا جارہا ہے ،یہ ایک منٹ کیلئے بھی برداشت نہیں مگراس کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی انکے خلاف عدم اعتماد لائیں گے ۔انہوں نے کہا حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز موسم ٹھیک ہوتے ہی کردیا جائے گا پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے اپوزیشن جماعتوں سے ملکر پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے ایسی تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ہر بڑے شہر میں جلسے جلوس ہونگے پھر اسلام آباد کی طرف فائنل راونڈ لانگ مارچ ہوگا جس پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف صحت یاب ہوکر وطن واپس آجائیں گے انکی میڈیکل رپورٹ موجود ہے وہ ابھی واپس نہیں آسکتے انکے علاج میں کوڈ 19رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہے حکومت نے جو مہنگائی بے روزگار

بدامنی اور سیاسی انتقام کا بیج بویا ہے یہ قوم ووٹ کی طاقت سے انتقام کیلئے تیار ہے عمران خان اور اسکا ٹولہ پاکستان کا معاشی سیاسی اور سفارتی بہت نقصان کرچکے میاں نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد اس کرپٹ حکومت سے چھٹکارا مل جائے گا ۔انہوں نے کہا حکومت اداروں کو بلیک میل کرنا بند کرے الیکشن کمیشن کو آزادانہ کام کرنے دے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو کوئی نہیں مانے گا۔

دھاندلی شدہ حکومت اب عوام سے ووٹ کی نہیں انتقام کی توقع کرے کیونکہ عوام موجودہ حکومت کی کارگردگی سے دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے لوگ ہمارے دور کی خوشحالی کو یاد کررہے ہیں ،آٹا چینی دالیں گھی چینی ادویات روز مرہ کی ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے غریب مزدور متوسط طبقہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں حومتی وزراء کہتے ہیں سب ٹھیک ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…