جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

دفاتر کے چکر لگانے کی جھنجھٹ ختم،نادرا نے زبردست سہولت متعارف کرادی

datetime 10  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اہم اور سہل ڈیجیٹل سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب شناختی ریکارڈ گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے، طویل انتظار اور سفری مشکلات سے نجات دلانا ہے۔نادرا، جو ملک کے اندر اور بیرونِ ملک قومی شناختی کارڈ (NIC) اور نادرا اوورسیز پاکستانیز کارڈ (NICOP) جاری کرنے کا واحد ادارہ ہے، نے بتایا کہ اس نئی سہولت کے ذریعے شہری اپنے شناختی کارڈ سے متعلق نان پرنٹیبل معلومات آن لائن درست کر سکیں گے۔ پاک آئی ڈی ایپ میں مرحلہ وار ہدایات دی گئی ہیں تاکہ صارفین درست اور قواعد کے مطابق معلومات فراہم کر سکیں۔

نادرا حکام کے مطابق یہ سروس نہایت تیز، آسان اور صارف دوست ہے، جس کے لیے معمولی فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس سہولت کے ذریعے شہری بغیر کسی اضافی وقت اور دفتر میں قطاروں میں لگے اپنی ذاتی معلومات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ممکن ہو سکے گی۔حکام نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز کے فروغ سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ سرکاری ریکارڈ میں درستگی اور شفافیت بھی بڑھے گی۔ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونے سے ڈیٹا میںغلطیوں کے امکانات کم ہوں گے اور شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔نادرا نے واضح کیا کہ یہ اقدام ادارے کی ڈیجیٹائزیشن پالیسی کا تسلسل ہے، جس کا مقصد شناختی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو آن لائن سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نادرا کا ماننا ہے کہ اس سہولت سے عوامی اطمینان میں اضافہ ہوگا اور شناختی دستاویزات کے انتظام میں ایک نیا اور مثر ماڈل متعارف ہوگا۔نادرا کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈان لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی شناختی معلومات کو بروقت اور درست رکھیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…