منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

قرآن پاک کی اس مختصر سورۃکو یاد کرلیں،رات کو سونے سے پہلے 7 بار اس سورۃکو پڑھیں، اتنا رزق آئے گا کہ گھر چھوٹا پڑ جائے گا

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم سب رزق میں اضافےاور برکت کی خواہش تو رکھتے ہیں مگر قرآن وحدیث کی روشنی میں رزق میں وسعت اور کثرت سے ناواقف ہیں صرف دنیاوی جدو جہد محنت اور کوشش پر انحصارکرلیتے ہیں لہٰذا قرآن و حدیث کی روشنی میں رزق کی وسعت اور برکت کے چند اسباب موجود ہیں اگر ہم دنیاوی جدو جہد کے ساتھ ان

اسباب کو بھی اختیار کرلیں تو اللہ تعالیٰ ہمارے رزق میں انشاء اللہ کشادگی اور برکت عطافرمائیں گے جو ہر شخص کی خواہش بھی ہے ۔ اس سورت کو پڑھنے کے بے شمار فائدے ہیں خصوصا رزق کی تنگی ہو یا پھر کوئی کسی قسم کی بیماری پریشانی ہو اس چھوٹی سی اور آسان سورت کے پڑھنے سے اللہ پاک تمام مسائل کو حل فرمادیتے ہیں نہ صرف آپ کے رزق میں کشادگی ہو گی بلکہ قرضوں سے بھی نجات مل سکتی ہے اسی طرح اور کیا کچھ فوائد ہیں یہ بھی بتائے جائیں گے ۔قرآن بار بار یہ توجہ دلاتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ہستی ہے جو اپنی حکمت کے تحت جس کو چاہے زیادہ رزق عطا کرے اور جس کا رزق چاہے تنگ کردے چاہے تو غریب کو امیر کردے اور چاہے تو امیرکو غربت کا مزہ چکھا ڈالے قرآن پاک کی یہ مختصر اور آسان سی سورت سورۃ القدر ہے بے شمار فوائد کی حامل یہ سورت ہے اور اسی سورت میں سب سے پہلے اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ ہم نے اسےنازل کیا یعنی کہ یہ محمد ﷺ کی اپنی تصنیف

نہیں ہے بلکہ اس کے نازل کرنے والے ہم خود ہیں اس کے بعد اللہ نے فرمایا کہ اس کا نزول ہماری طرف سے شب قدر میں ہوا یہ وہ رات ہے جس میں تقدیروں کےفیصلے کر دیئے جاتے ہیں یا بالخصوص یہ کہ دیگر کوئی معمولی رات عام راتوں جیسی نہیں ہے بلکہ یہ قسمتوں کے بنانے اور بگاڑنے کی رات ہے اس سورت میں اس کتاب کا نزول محض ایک

کتاب کا نزول نہیں ہے بلکہ یہ وہ کام ہے جو نہ صرف قریش نہ صرف عرب بلکہ دنیا بھر کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا یہ بڑی قدرو منزلت اور عظمت و شرف رکھنے والی رات ہے اور یہ ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے جس رات کو اس سورت کے نزول کا فیصلہ صادر کیاگیا وہ اتنی خیرو برکت والی رات ہے کہ کبھی انسانی تاریخ کے ہزار مہینوں میں بھی

انسان کی بھلائی کے لئے وہ کام نہیں ہوا تھا جو اس رات میں کردیا گیا لیلۃ القدر کو فرشتے اور جبرائیلؑ اپنے رب کے حکم سے لے کر نازل ہوتے ہیں اور وہ شام سے صبح تک سراسر سلامتی کی رات ہوتی ہے یعنی کہ اس میں کسی شر کا دخل موجود نہیں ہوتا کیونکہ اللہ تعالیٰ کے تمام فیصلے بالآخر بھلائی کے فیصلے ہوتے ہیں ان میں کوئی برائی مقصود

نہیں ہوتی حتی کہ اگر کسی قوم کو تباہ کرنے کا فیصلہ بھی ہوتا ہے تو خیر کے لئے ہی ہوتا ہے نہ کہ شر کے لئے تو اسی لئے اس سورت کو پڑھنے میں بہت ہی خیر اور بھلائی اللہ تعالیٰ نے آپ سب لوگوں کے لئے موجود کررکھی ہے روزانہ رات کو سوتے وقت سات بار سورۃ القدر پڑھ کر سونے سے روزی میں اضافہ بنائی کی حفاظت لقوے کے مرض میں شفایابی

اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنتی ہے اور اگر روزانہ ایک سو تیرہ مرتبہ اس کی تلاوت کی جائے تو قلب و روح میں بھی پاکیز گی پیدا ہوجاتی ہے اور خیالات فاسدہ سے نجات ملتی ہے منفی سوچوں سے نجات حاصل ہوتی ہے اور نفسیاتی امراض سے بھی چھٹکارا ملتا ہے وہم بدگمانی مالی خولیا خفقان مراق ہسٹریا اس طرح کی بیشمار بیماریوں سے اس کے علاوہ

سحر اور جادو جنات و آسیب وغیرہ کے مرضوں سے بھی اللہ تعالیٰ نجات عطا فرماتے ہیں اور اس کے پڑھنے سے آپ کو ان تمام چیزوں سے نجات کا فائدہ بھی حاصل ہوسکتا ہے اس سورت المبارکہ کا ایسے مریضوں کے علاج کا طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی خوشبودار پھول سفید رنگ کا لے لیجئے مثال کے طور پر چنبیلی موتیا وغیرہ لیکن شرط یہ ہے کہ پھول

کا خوشبودار ہونا لازمی ہے سورۃ القدر کو تیرہ مرتبہ پڑھ کر پھول پر دم کر دیجئے اور مریض کو سنگھا دیجئے اور جب تک پھول میں خوشبورہے گی وقتا فوقتا مریض کو پھول سونگھتے رہنا چاہئے دوسرے دن پھر دوسرا تازہ پھول لے لیجئے اور پھر اس پر بھی حسب سابق دم کرکے سنگھاتے رہیئے چالیس دن تک یہ عمل کیجئے انشاءاللہ مرض ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جاتا رہے گا یہ سورت جن احباب کو زبانی یاد نہ ہو وہ دیکھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…