اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

موبائل کی خاطر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے بن قاسم ٹائون میں دوست نے موبائل فون کے لیے دوست کو قتل کر دیا تھا۔واقعہ 16ستمبر کو پیش آیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون اور دیگر کاغذات برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو سر پر

وزنی چیز کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے دوست سے26 ہزار میں موبائل خریدا اور8 ہزار کی ادائیگی کی تھی۔پولیس کے مطابق دوست مسلسل رقم کا تقاضا کر رہا تھا کہ، پیسے واپس دو یا موبائل واپس کرو۔ ملزم نے اپنے دوست کے سر پر بھاری چیز سے وار کیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتایا کہ 16 ستمبر 2021 کو بیس سالہ گل محمد ولد شاہد علی کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔مقتول کے ورثا نے قتل کا مقدمہ نمبر 397/2021 نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف درج کرایا تھا۔ پولیس نے قتل کے واقعے کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم محمد اعجاز سے مقتول گل محمد کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ قاتل مقتول کا دوست تھا اور محض چند ہزار کے موبائل کیلئے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…