منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایسے ماتم ہورہے ہیں جیسے کرکٹ میچ منسوخ نہیں، سقوط ڈھاکا ہوگیا، حسن نثار پھٹ پڑے

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(ٹی وی رپورٹ)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ ایسے ماتم ہورہے ہیں جیسے کرکٹ میچ منسوخ نہیں ہوا سقوط ڈھاکا ہوگیا ہے۔کوئی بات نہیں ان کی وزیراعظم گمراہ بھی ہوگئی ہیں اس مسئلہ کو پروقار انداز میں حل کریں۔

وہ اس ملک کی وزیراعظم ہیں انہوں نے جو مناسب سمجھا کیااس پر بندہ ہلکا پھلکا کہتا ہے کہ یہ نہ ہوتا تو بہتر ہے۔اس میں سبز پاسپورٹ کی بے حرمتی کی کیا بات ہے سبز پاسپورٹ کی بے حرمتی تو یہ لوگ کررہے ہیں کہ پورا خاندان باہر بیٹھا ہوا ہے۔عدم برداشت کا دوسرا روپ غصہ ہے جب برداشت ختم ہوجاتی ہے تو سمجھیں معاشرہ آدھا مر گیا۔عدم برداشت خود کشی سے بھی بدتر ہے کیونکہ خود کشی میں تو بندہ ایک جھٹکے میں ختم ہوجاتا ہے اس میں قسطوں میں موت ہے۔قوت برداشت قدرت کا بہت بڑا انعام اور احسان ہے غصہ غصیل کو کمزور اور بیمار کرتا ہے۔افغانستان میں کس کی حکومت ہے مجھے اس سے دلچسپی نہیں ہے میری دلچسپی اس بات سے ہے کہ افغان عوام کے ساتھ کیا ہوتا ہے اگر وہ پھلتے پھولتے ہیں تو ہم خوش ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…