پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ پاکستان ٗ انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نےبڑا اعلان کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ٗ کراچی(این این آئی) انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان کی سکیورٹی ٹیم رپورٹ دےگی جس کے بعد دورہ پاکستان کا فیصلہ کریں گے۔ایک انٹرویو میں انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری سے آگاہ ہیں، ہم وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے اچانک دورہ کیوں منسوخ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ زمینی حقائق جاننے کے لیے ان کے سکیورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں ہے جس سے رابطے میں ہیں، ماہرین کی ٹیم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، ٹیم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنی رپورٹ دے گی۔ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں اس حوالے سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے کچھ دیر پہلے نیوزی لینڈ نے سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیریز بھی ملتوی ہوگئی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر ساتھ چھوڑ جانے کی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ کو پی سی بی کا اپنے عمل سے ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کا ساتھ دینے کا وقت ہے۔شاہد آفریدی کے مطابق انگلش بورڈ کو ناصرف الفاظ بلکہ اپنے عمل سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دینا چاہیے۔اپنے ٹوئٹ میں سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سر چکرا دینے والے فیصلے کے باوجود پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں انگلش بورڈ کو کورونا کی بدترین صورتحال میں پاکستان کے گزشتہ برس کے دورے کو یاد رکھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…