جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایسی دعا جو دل کے بند وال بھی کھول دے

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آجکل تقریباََ ہر 35سال سے اوپر کے خواتین و حضرات دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ ان افراد سے جب ان کی روز مرہ کے معمولات سے متعلق استفسار کیا جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ یہ افراد نارمل زندگی سے ہی دور نہیں بلکہ دین سے بھی دور ہیں۔ نماز تو درکنار ان افراد کو

تلاوت تو کیا قرآن پاک سنے ہوئے عرصہ بیت چکا ہے۔ یہاں ہم ایسے مسلمان جو دل کی تکالیف کا شکار ہیں ان کے لئے علاج کے طور پر قرآن پاک کی تلاوت تجویز کر رہے ہیں جو نہ صرف دل کے مختلف امراض مثلاََ دل کا تیز دھڑکنا ، ہمت کا جواب دے جانا، بے سکونی و اضطراب میں دل پر رحمت بن کر نازل ہوتی ہے۔ دل کے مریض قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں۔ قرآن مجید کی ایک آیت کا ترجمہ ہے کہ ’’آگاہ رہو کہ دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر سے ہے۔‘‘حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ ’’قرآن مجید کی تلاوت اللہ تعالیٰ کی سکینت کے نزول کا باعث ہے ‘‘۔ سورۃ یٰسین دل کے مریضوں کیلئے علاج ہے۔ یہاں بزرگان دین کا ایک آزمودہ وظیفہ بھی نذر قارئین ہے جو امراض قلب کیلئے شفائے کُلی کی حیثیت رکھتا ہے۔ دل کے مریض ہر نماز کے بعداپنا دایاں ہاتھ دل کے مقام پر رکھ کر ساتھ مرتبہ یہ دعا ’’اللھم یاقوی القادر المقتدر قونی و قلبی‘‘پڑھیں اور پھر ہاتھ پر دم کر کے دل کے مقام پر ہاتھ پھیر لیں۔ یہ طریقہ مجرب ہے ، اس دعا میں پانچ قاف آتے ہیں جو دل کے ہر ایک والو کوطاقتور بناتے ہیں۔ بند والو کیلئے یہ وظیفہ گیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پئیں اور اس کو اپنا معمول بنالیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…