سیالکوٹ( آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ شفاف انتخابات کرانا ہوں گے، اس بار جھرلونہیں چلے گا، کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی کوئی عام معرکہ نہیں ئی پی ٹی آئی کی جنم بھومی میں اسکی سیاسی موت ہو ئی ۔ موجودہ حکومت کو مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کی تختیاں
اکھاڑ کر اپنے نام کی تختیاں لگانا ہی آتا ہے، سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی کوئی معمولی معرکہ نہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کہیں مداخلت نہیں ہوئی اور پنجاب میں عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا، پی ٹی آئی کی جنم بھومی میں ہی اس کی موت ہوگئی، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کا حکومت سے دل بھر گیا، لوگ آج نواز شریف کی حکومت کو یاد کرتے ہیں، 2013 سے 2018 تک چینی 52 روپے فی کلو تھی لیکن ان سوا 3 سال میں اربوں روپے کی چینی درآمد کی گئی، اے ٹی ایمز کو اربوں روپے کا ڈاکا ڈالنے کی اجازت دی گئی، اس ڈاکا زنی میں اربوں ڈالر کا زرمبالہ ضائع کیا گیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کی تختیاں اکھاڑ کر اپنے نام کی تختیاں لگانا ہی آتا ہے، سوا 3 سال بعد لوگ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو اس لئے
یاد کرتے ہیں کہ اسپتالوں میں دوائیاں اور ٹیسٹ مفت ہوتے تھے، قوم کے لاکھوں بچوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر لیپ ٹاپ مفت ملتے تھے۔ آج کورونا کے دوران اسی لیپ ٹاپ سے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں ملکی معیشت کی بربادی ہورہی ہے، مہنگائی سے لوگ تنگ ہیں،عوام پھر کیوں نہ نواز شریف
کی حکومت کو یاد کریں، 2018 میں قوم سے جھوٹے دعوے کئے گئے، 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا، ایک نوکری تو دور کی بات لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، جادو ٹونے اور ڈبہ پیر کی بات کی جائے تو وہ ناراض ہوتے ہیں، جو کہتا تھا کہ کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت گر جائے تو وہ حکومت چور ہوتی ہے،
آج ڈالر روپے کے مقابلے میں 170 پر ہے، آج روپے کی قدر مسلسل نیچے جارہی ہے، روز بجلی اور پیٹرول کے بم گر رہے ہیں، یہ کہتے ہیں میں ایماندار حکمران ہوں، قوم سے پوچھیں وہ کس دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان دن رات ریاست مدینہ کا ذکر کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے، عمران خان نے لوگوں کیساتھ
دھوکہ اور فراڈ کیا، عمران خان نے اپنی عزت کو خود مٹی میں ملا دیا، عمران خان بلے باز ہیں تو کھلاڑیوں کو بلا چلانا سکھائیں، اب اس حکومت کے خلاف مزید انتظار نہیں کیا جاسکتا، ہمیں اس حکومت کے خلاف جنگ لڑنی ہوگی،قوم کا حق ہے کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں، اس مرتبہ کوئی دھاندلی برداشت نہیں کرے گا۔ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو قانون کا سہارا لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔